شارجہ سے کراچی آنے والے لاپتا کارگو طیارے میں کون کون سوار تھا؟

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی : بحیرہ عرب میں لاپتا ہونے والے کارگو طیارے کی کمپنی ‘کے ٹو ایئرویز’ کی انتظامیہ نے حادثے کی تفصیلات اور سوار افراد کی تفصیلات بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں لاپتا ہونے والے کارگو طیارے کی کمپنی ‘کے ٹو ایئرویز’ کی انتظامیہ نے حادثے کے حوالے سے اپنا پہلا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں طیارے کی تفصیلات اور سرچ آپریشن سے متعلق اہم معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا یہ طیارہ منگل کی رات شارجہ سے کراچی واپس آرہا تھا جب رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔

لاپتا ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 (Boeing 737) ماڈل کا کارگو جہاز تھا اور اس طیارے کا آفیشل رجسٹریشن نمبر AP-BOI ہے۔

کے ٹو ایئرویز نے طیارے میں سوار عملے کے پانچوں ارکان کے ناموں کی باقاعدہ اعلان کیا ، لاپتا ہونے والوں میں پائلٹ محمد رضوان ، فرسٹ آفیسر فیصل محمود ، لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان ، انجینیئر عارف صدیقی اور انجینیئر محمد حامد شامل ہیں۔

محمد عارف صدیقی پی آئی اے سے ریٹائرڈ انجینئر تھے، انھوں نے کیریئر کا آغاز پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ سے کیا تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے ٹوایئر میں خدمات انجام دیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کی جانب سے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

کمپنی ترجمان نے واضح کیا کہ کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی )، پاک بحریہ اور دیگر تمام تحقیقاتی و امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ لاپتا عملے اور طیارے کا جلد سے جلد سراغ لگایا جا سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.