ملازمین ہوشیار ! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

پشاور : اسمارٹ پلیٹ فارم پر جعلی حاضری پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ، جعلی حاضری بنانے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اسمارٹ اٹینڈنس پلیٹ فارم (ڈیجیٹل حاضری سسٹم) پر جعلی حاضری لگانے والے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بورڈ کی جانب سے تمام ملازمین کے لیے ایک باقاعدہ اور سخت مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جعلی حاضری سے سخت گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات پر جاری کیے گئے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ اٹینڈنس پلیٹ فارم پر کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری یا جعلی حاضری برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث ملازمین کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ اپنائی جائے گی۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو ملازمین ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی حاضری بنانے میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت قانونی اور ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام ملازمین کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسمارٹ اٹینڈنس سسٹم پر صرف اور صرف اپنی قانونی اور درست حاضری کو یقینی بنائیں۔

مراسلے کے مطابق محکمہ محنت کی واضع ہدایات کی روشنی میں جعلی حاضری کے سدِباب کے لیے پہلے ہی سخت اقدامات اور مانیٹرنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

اس ڈیجیٹل سسٹم کا مقصد محکمے میں شفافیت اور ملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنانا ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا دھوکہ دہی کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.