یورپ تیسری دنیا کا ملک بنتا جا رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

واشنگٹن (05 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے مجرم افراد کو داخلے کی اجازت دینے کے باعث یورپ ایک ’’تیسری دنیا کا ملک‘‘ بنتا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ عین وقت پر منتخب ہوئے تھے، اور اپنے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت کسی بھی ملک کی قومی سلامتی اور قومی شناخت کو کمزور کر سکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا یورپ کو بھی سمجھ آ رہی ہے، جب آپ تیسری دنیا کے مجرموں کو اپنے ملک میں آنے دیتے ہیں تو آپ خود بھی تیسری دنیا جیسے ملک بن جاتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا میں تبدیلی بہت جلدی واقع ہوتی ہے پلک جھپکتے ہی حالات بدل جاتے ہیں، مجھے بالکل صحیح وقت پر منتخب کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.