4 سالہ حج پالیسی منظور، عازمین کو بڑے فوائد حاصل ہوں گے!

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

اسلام آباد (8 جولائی 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی جامع چار سالہ حج پالیسی 2027-2030 کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کی پہلی اور جامع چار سالہ حج پالیسی 2027-2030 کی منظوری دے دی ہے۔ جس میں ون ٹائم رجسٹریشن اور شریعت کے مطابق حج بچت اسکیم بھی شامل ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی، جہاں حکومت نے ایک طویل المدتی حکمت عملی کی توثیق کی جس کا مقصد پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کی منصوبہ بندی، آپریشنل مینجمنٹ اور خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

اس سے قبل سالانہ بنیاد پر اعلان کردہ پچھلی حج پالیسیوں کے برعکس، نئی پالیسی کا منظور شدہ فریم ورک چار سالہ روڈ میپ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعہ حکام زیادہ موثر طریقے سے منصوبہ بندی کرنے اور خدمات کی مجموعی فراہمی کو بہتر بنانے میں آسانی ہوگی۔

اس چار سالہ حج پالیسی میں طویل المدتی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ جس میں شریعت کے مطابق حج بچت اسکیم بھی شامل ہے، جس سے خواہشمند عازمین کو مقدس سفر کے لیے مالی طور پر تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ نئی پالیسی کے تح عازمین حج کو سب سے بڑی سہولت یہ فراہم کی گئی ہے کہ وہ صرف ایک بار رجسٹریشن کے ذریعہ 2030 تک کسی بھی حج سیزن میں رجسٹر رہیں گے۔ یہ نظام حکام کو مستقبل کے عازمین کے لیے ترجیحی بنیاد پر انتظار کی فہرست کو برقرار رکھنے کے قابل بھی بنائے گا۔

حکومت سعودی عرب کے قوانین اور ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے چار سالہ حج پالیسی میں جب بھی ضرورت ہوگی، ترامیم متعارف کرائے گی جب کہ حکومت پالیسی کے تحت معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) اور نفاذ کے دیگر رہنما خطوط وضع کیے جائیں گے۔

کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ شفافیت، کارکردگی اور جواب دہی کو بہتر بنانے کے لیے حج انتظامی عمل بشمول ادائیگیوں، شکایات کے حل، نگرانی اور انتظامی کارروائیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

حج کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے حکومت شریعت کے مطابق بچت پروگرام متعارف کرائے گی، جس سے شہریوں کو اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق بتدریج حج کے اخراجات کے لیے بچت کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.