فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

مصر نے فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار کر دیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت تک خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے نہ حقیقی استحکام آسکتا ہے، اور نہ ہی عوامی سطح پراسرائیل سے تعلقات معمول پر آسکتے ہیں جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو قبضے کا خاتمہ کرے جارحیت کو روک کرحق داروں کو ان کے حقوق دلائے اورسب کیلئے سلامتی کویقینی بنائے۔

صدر کجا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کےتنازعات کاحل اسرائیل اورفلسطین کے درمیان ایک جامع امن معاہدے میں ہی مضمر ہے منصفانہ امن ہی خطے کے عوام کوامن، استحکام اورخوشحالی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.