دنیا میں مخالفین ترقیاتی کاموں پر خوش اور یہاں رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی (4 جولائی 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں مخالفین ترقیاتی کاموں پر خوش ہوتے ہیں، لیکن یہاں منافقین رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

شیریں جناح کالونی میں پارک کا افتتاح کرنے کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیاقت آباد ہو، اورنگی ہو یا شیریں جناح کالونی، میں پورے کراچی کی خدمت کروں گا، کچرا کنڈی کو بلدیاتی نمائندوں نے بہتر پارک میں تبدیل کر دیا، ماضی میں منتخب بلدیاتی نمائندے فطرے اور زکوٰۃ کی پرچیاں تقسیم کرتے تھے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی آج شہر کو بہتر بنا رہے ہیں، ہم مزید ترقیاتی کام کریں گے، رواں سال ہونے والے کام سب کو نظر آئیں گے، دنیا میں مخالفین بھی ترقیاتی کاموں پر خوش ہوتے ہیں، لیکن یہاں منافقین رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، آنے والے دنوں میں شہریوں کیلیے مزید خوشخبریاں لے کر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 روز میں دو بڑے منصوبے مکمل ہونے جا رہے ہیں، منور چورنگی انڈر پاس کو سات سے آٹھ روز میں کھول دیا جائے گا، پاکستان کے پہلے انڈسٹریل واٹر پارک کو کھول دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کو سڑکوں کی تعمیر کیلیے 13 ارب روپے ملے، لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں؟ حافظ نعیم الرحمان کو کہتا ہوں کہ آئیں تعمیری گفتگو کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.