لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

لاہور میں دو غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کیس میں پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق غیرملکی خاتون کے بیان اور ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے کے بعد کی تصویر سامنے آگئی ہے جس نے متاثرہ خاتون کے بیان کی تصدیق کردی۔

دونوں خواتین اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوئیں اور بھاگ کر دکان میں پناہ لی۔

دکان کے پاس موجود ٹریفک وارڈن نے انہیں ریسکیو کیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے انہیں تحویل میں لیا۔

تصویر میں ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں خواتین سہمی ہوئی کھڑی ہیں، پولیس نے خواتین کے فرار ہونے سے پہلے دونوں کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تھی۔

خواتین کے ملنے کے بعد واقعے کی ابتدائی معلومات سامنے لائی گئیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.