کراچی: وائٹ کرولا گینگ کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، مطلوب ڈاکو بھی مارا گیا

Facebook
WhatsApp
Twitter
LinkedIn

کراچی (5 جولائی 2026): شہر قائد میں وائٹ کرولا گینگ کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

یہ واقعہ رات گئے کراچی کے علاقے قائد آباد میں پیش آیا، جہاں وائٹ کرولا گینگ نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چار مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 6 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

🚫

Please Disable Your Ad Blocker

We noticed you're using an ad blocker. Our site relies on ads to keep our content free. Please disable your ad blocker or add this site to your allow list, then refresh the page to continue.